ناقص پالیسیوں سے کاشتکار معاشی طور پر تباہ ہوگیا، کسان اتحاد
میلسی (نامہ نگار ) کسان اتحاد عوامی پارٹی ضلع وہاڑی کے صدر شبو خان بلوچ،جنوبی پنجاب کے صدر ملک شہزاد کھوارہ،جنرل سیکرٹری عمران خان بلوچ،تحصیل میلسی کے صدر ڈاکٹر اے ڈی۔۔۔
جنرل سیکرٹری ریاض خان پہوڑ ایڈووکیٹ،چیئرمین ملک عبدالرؤف اثڑ اور یعقوب خان جوئیہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے زراعت دشمن پالیساں دے کر کسانوں کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے ۔گندم کھیتوں میں پڑی خراب ہورہی ہے خریدار نہیں ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ گندم کا ریٹ 4000ہزار روپے مقرر کرکے خریداری کرے ۔بجلی،کھاد،سیڈز اور دیگر زرعی لوازمات سستی کی جائیں۔کسان کارڈ اور سولر وغیرہ پر سبسڈی ختم کرکے ڈائریکٹ ریلیف دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گندم 1800 روپے میں فروخت ہورہی ہے مگر روٹی کا ریٹ کم نہیں ہوا۔حکومت کو چاہیے کہ زراعت پر توجہ دے اور کسانوں کے مسائل حل کئے جائیں۔