ایسٹرکے حوالے سے تقریب‘ڈی سی لودھراں نے کیک کاٹا
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے مسیحی برادری کے ہمراہ ایسٹر کے حوالے سے تقریب میں کیک کاٹا۔۔۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن شاہ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا محمد اشرف صالح ، سابق ممبر ضلع کونسل ، صدر کرسچن فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، ممبر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی ، ممبر ضلعی امن کمیٹی لودھراں جیکب آفتاب، دلدار مسیح، اوینکا عدیل اور مریبا عدیل شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی اور بعد ازاں سینٹ جیروم کاتھیولک چرچ چک نمبر 26 ایم میں ایسٹر کا کیک کاٹا گیا ، کرسچن اورمسلم مرد و خواتین نے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر پاردی پطرس پرویز نے پاکستان کی ترقی اور بقا اور سالمیت اور پاک فوج اور اداروں کے لیے خصوصی دعا کرائی ۔