گندم کے ہر کاشتکار کو بھر پورمعاوضہ دیا جائیگا،قراۃ العین

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔۔۔
جس کے مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے گندم کے کاشتکاروں کیلئے15ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے جس سے ضلع مظفرگڑھ کے کاشتکار بھی مستفید ہونگے ،یہ بات انہوں نے کاشتکاروں، ٹریڈرز اور فلور ملز کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق جس جس کاشتکار نے گندم کی کاشت کی ہے ،اس کو بھر پور معاوضہ ملے گا اور کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست مالی معاونت کی جائے گی۔ ہر 5ایکڑ اراضی پر کاشتکاری کے لئے گندم کے کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے ، فلور ملوں کو 25 فیصد گندم خریدنے کا اختیار ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن کو گندم خریداری کی مہم کی نگرانی اورمعاونت کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں کاشتکاروں کو حکومتی پالیسی کے بارے آگاہ کیا گیا اور کاشتکاروں کے مسائل بھی سنے اور ان کے فوری حل کی یقینی دہانی کرائی۔