لودھراں سپورٹس سٹیڈیمز کی ہفتہ وار صفائی مہم کا آغاز

لودھراں سپورٹس سٹیڈیمز کی ہفتہ وار صفائی مہم کا آغاز

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع لودھراں میں سپورٹس سٹیڈیمز کی ہفتہ وار صفائی اور انسدادِ بیماری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد محمود نے بتایا کہ یہ مہم ضلع لودھراں کی تینوں تحصیلوں کہروڑپکا، دنیاپور اور لودھراں میں بیک وقت شروع کی گئی ہے ،مہم کا مقصد نہ صرف سپورٹس گراؤنڈز کو صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک کرنا ہے بلکہ کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ ماحول کو بھی یقینی بنانا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں اور سپورٹس انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے ، کھیل کے میدانوں کی صفائی، نظم و ضبط اور نوجوانوں کی صحت و تندرستی پر مبنی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، گراؤنڈز کی گھاس کی تراش خراش، اینٹی مچھرسپرے ، واش رومز، ڈریسنگ رومز ودیگر جگہوں کی صفائی ستھرائی ، روزانہ کی بنیاد پر ویسٹ مینجمنٹ اور کوڑا کرکٹ کی حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تلفی، کھلاڑیوں اور عملے کو صفائی کے اصولوں سے متعلق آگاہی کی فراہمی شامل ہے ، مہم کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم ضلع لودھراں کو ایک ماڈل سپورٹس ضلع بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی جہاں نہ صرف کھیل بلکہ صحت، صفائی، ماحول اور نظم و ضبط کو بھی ترجیح حاصل ہو گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں