پولیو مہم ، 6 لاکھ 39 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن

پولیو مہم ، 6 لاکھ 39 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن

ملتان (وقائع نگار خصوصی ،خصوصی رپورٹر، لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے اس سلسلے میں پولیو مہم کے دوسرے روز کے اختتام پر 6 لاکھ 39 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ پولیو ٹیموں کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی۔محمد علی بخاری نے گھروں میں جاکر بچوں کو پلائی گئی ویکسی نیشن کی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ 3 روزہ پولیو مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔پولیو مہم کے سلسلے میں عوامی مقامات اور جنرل بس سٹینڈ پر خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ہیں ، پولیو مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔محمد علی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں زیرو ویسٹ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں نجی شعبے کی مدد سے ضلع بھر میں گندگی کے ڈھیر صاف کئے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر محمد علی بخاری نے صفائی آپریشن اور ویسٹ کولیکشن پر بریفنگ لی۔ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی و شہری علاقوں میں بلاامتیاز آپریشن جاری ہے جبکہ جدید سسٹم کے تحت صفائی آپریشن اور ویسٹ کولیکشن کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کنٹریکٹرز کی کڑی مانیٹرننگ کی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی صفائی کی شکایت کو 1139 پر کال کرکے درج کرا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع ملتان میں پہلی مرتبہ ٹیچرز سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا اس موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت میں اساتذہ کیلئے رنگا رنگ سپورٹس مقابلے منعقد کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نگ پائلٹ سکول کا دورہ کیا اور ٹیچرز سپورٹس گالا کا افتتاح کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں