ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے چارج سنبھال لیا

ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے چارج سنبھال لیا

لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر) نئے تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کیپٹن (ر) علی بن طارق نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔۔

ڈی پی او نے پولیس لائن آمد پر یادگارِ شہداء پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔بعد ازاں ڈی پی او علی بن طارق نے وردی گودام، متفرق سٹور، کوت میں اسلحہ اور بیرکس کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ دفتر میں تعینات افسران، برانچ انچارجز اور عملے سے ملاقات کی اور ان سے کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق کا کہنا تھا کہ \"پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کی علامت ہے ۔ انصاف کی بروقت فراہمی اور جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔\" انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں