اوورسیز پاکستانی کی اراضی پر قبضہ کی کوشش، نوٹس کا مطالبہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)اوورسیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ مافیا کا دھاوا ملکیتی زمین پر بنے ٹائون پر قبضہ کی کوشش ڈی پی او وہاڑی سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔
تفصیل کے مطابق اوورسیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ مافیا کا دھاوا ملکیتی زمین پر قبضہ کی کوشش عثمان بشیر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے حقیقی تایا منیر احمد خان ڈاہا جو کہ اور سیز پاکستانی ہے جو کہ لندن میں مقیم ہیں جنہوں نے ڈاہا ٹاؤن ماچھیوال چک نمبر EB/557 میں برقبہ تقریبا 60 کنال پر بنایا ہوا ہے جو کہ منظور شدہ ہے ۔ جس کا نقشہ بھی ضلع کونسل سے منظور شدہ ہے ۔ 23 اپریل کو صبح ہمارا منیجر ناصر عباس ڈاہا ٹاؤن میں حسب معمول چکر لگا رہا تھا کہ دیکھا کہ عبد الحمید جو کہ کرسی پر بیٹھا ہوا تھا جو کہ مسلح بندوق 12 بور تھا اور عمران جن کے ساتھ پانچ اشخاص نا معلوم تھے مسلح بہ آتشیں اسلحہ بندوق جبکہ عمران کے پاس پسٹل 30 بور تھا۔ جو کہ ڈاہا ٹاؤن کے پلاٹ نمبر 31 اور اس کے عقب میں تین دکانوں اور پلاٹ نمبر 30 کا رقبہ 12 مرلے کل رقبہ 15 مرلے پر کھدائی کر کے قبضہ کرنے پر لگے ہوئے تھے منیجر نے جب ان سے پوچھا کہ منیر احمد خان ڈاہا کے ملکیتی رقبہ پر ڈاہا ٹاؤن میں آپ کیوں قبضہ کر رہے ہوتو عبد الحمید نے بندوق تان لی اور دھمکی دی کہ جان سے ماردوں گا یہاں سے چلے جاؤ اور پلاٹ خالی میں مٹی ٹرالی ڈال دی شور واویلہ کیا تو ڈاہا ٹاؤن سے اشرف ولد شاہ محمد قوم ڈاہا، منظور حسین ولد وریام قوم ڈاہا آگئے جنہوں نے وقوعہ خود دیکھا دیگر لوگ بھی موقع پر آگئے منیجر نے 15 پر کال کی تو پولیس تھانہ ماچھیوال موقع پر آگئی اور موقع پر کام بند کر وادیا ۔