سیوریج سکیم سے صفائی صورتحال بہتر ہوگی ،نعمان حمید ڈوگر
مونڈکا (نامہ نگار)سیوریج سکیم کی تعمیر سے شہرمیں صفائی کی صورتحال بہتر ہو گی ہمارا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا جبکہ مخالفین کاکام تنقید برائے تخریب ہے ۔۔
ان خیالات کا اظہار ایم پی ا ے پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر کے بھائی عوامی لیڈر سردار نعمان حمید ڈوگر نے دو کروڑ کی لاگت سے شاہجمال میں نئی سیوریج سکیم کی تعمیر اور پرانی کی بہتری کے کام کا افتتاح کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران شاہ جمال کے صدر حاجی رانا محمد یوسف ،رانا ساجد حنیف ،حاجی امیر حسن ،ملک محمد یوسف ریاض ارائیں ملک عبدالرزاق اور رانا محمد حفیظ بھی موجود تھے ۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس تنقید برائے تخریب کا جبکہ ڈوگر گروپ کے پاس خدمت کا ایجنڈا ہے کسی کی تنقید کا جواب وہ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کر کے دے رہے ہیں انہوں نے خوشخبری دی کہ آئندہ بجٹ میں مزید اربوں کے ترقیاتی فنڈز لاکر شاہجمال کو میگا پراجیکٹس دیں گے حاجی رانا محمد یوسف نے کہا کہ پرانی سیوریج سکیم کی بندش کے باعث مین بازار اور گنجان آباد محلوں کی گلیوں میں گندے پانی کا راج ہے شہریوں کو درپیش مسئلہ کا مستقل حل کے لئے ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے دوکروڑ کا فنڈ فراہم کیا ہے ۔