قاسم باغ سٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جائیگا، عدنان نعیم
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان شہر کے وسط میں واقع سطح زمین سے بلندخصوصی اہمیت کا حاصل قاسم باغ سٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔۔
ان خیالات کا اظہار عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے قاسم باغ سٹیڈیم میں کرکٹ پچز کی تیاری اور فلڈ لائٹس کی تنصیب کے حوالہ سے آنے والے کرکٹ آرگنائزر کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔جن میں عالمی شہرت یافتہ پچ کیوریٹر بشیر کاردار کرکٹ آرگنائزر محمد جمیل کامران سیکرٹری ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن امجد رزاق بھٹہ نوید باقر بدرالدین قریشی تاج الدین قریشی منظور لطیفی حسن جمیل توصیف بھٹہ و دیگر موجود تھے ۔