ہسپتالوں کی نجکاری عوام سے علاج چھیننے کی کوشش،ڈاکٹر مسعود

ہسپتالوں کی نجکاری عوام سے علاج چھیننے کی کوشش،ڈاکٹر مسعود

ملتان(لیڈی رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کاروباری دوستوں کو نوازنے کیلئے محکمہ صحت پنجاب کے کھربوں روپے پر نظر رکھ لی ہے ۔۔

، پنجاب حکومت کی سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کر کے غریبوں سے علاج چھیننے کی کوشش مل کر ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پی ایم اے جنوبی پنجاب کی برانچز کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کو جو بجٹ ملتا ہے وہ عوام پر خرچ ہوتا ہے ، اگر ہسپتالوں کو پرائیویٹ کیا گیا تو وہ پیسہ کہاں جائے گا، پہلے حکومت کہتی تھی کہ ہسپتال آؤٹ سورس ہو رہے ہیں لیکن یہ آؤٹ سورس نہیں ہو رہے یہ تمام پرائیویٹائزیشن ہے ، حکومت عوام سے سستے علاج معالجے کی سہولیات چھین رہی ہے ،آئوٹ ڈور میں ہڑتال کے باوجود وارڈز و ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج جاری ہے ، انہوں نے مزید کہا پریس کانفرنس کا مقصد عوام کو پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ،اس سے قبل بھی ہسپتالوں کی نجکاری کرنے کی کوشش کی گئی جسے ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکل سٹاف ایپکا لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت محکمہ صحت کے ملازمین نے اتحاد سے ناکام بنایا، ایک بار پھر حکومت پنجاب نے کاروباری دوستوں کو نوازنے کیلئے محکمہ صحت کے دو کھرب ستر ارب پر نظر رکھی ہوئی ہے ، پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں