طالبعلم پر اغوا کے بعد تشدد، والد کی درخواست پر مقدمہ درج
دوکوٹہ (نامہ نگار )نویں جماعت کے طالب علم کا مبینہ اغواء اور تشدد متاثرہ کے والد نے کارروائی کے لئے پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کو درخواست گزار دی۔۔
تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 195 ڈبلیو بی کے رہائشی مجتبیٰ سبحانی نے ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور کو گزاری گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا 13/ 14سالہ بیٹا مزمل ابرار نویں جماعت کا طالب علم ہے۔