شہری کی گندم کی فصل،آم کے باغ کو آگ لگانے والے 3افراد پر مقدمہ
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہری کی فصل اور آم کے باغ کو آگ لگانے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔
صدر جلالپور پولیس کو میاں محمد آصف نے بتایا کہ ملزموں نے میری فصل گندم اور آم کے باغ کو آگ لگاکر دو سومن گندم اور آم کے باغ کو جلاکر ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔