بس شیڈز کی تعمیر ایک ماہ میں مکمل کی جائے ، کمشنر عامر کریم

بس شیڈز کی تعمیر ایک ماہ میں مکمل کی جائے ، کمشنر عامر کریم

ملتان (لیڈی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نشتر 1ایمرجنسی گیٹ کے قریب زیر تعمیر بس شیڈ کا دورہ کیا۔۔

 اور بس شیڈ کی تعمیر ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔ انہوں نے کہا کہ بس شیڈز کے ڈیزائن میں ملتان کی ثقافت و موسمی حالات کا خیال رکھا گیا۔11 بس شیڈز، ملتان ترقیاتی ادارہ تعمیر کرریا ہے جبکہ ,11نجی شعبے کے تعاون تعمیر کئے جائیں گے ۔نجی سیکٹر کے ساتھ ایم او یو میں تشہیر اور مدت کی واضح شرط شامل کی جائے گی۔ اربن انفراسٹرکچر کی بہتری میں بس شیڈز کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔بڑھتی شہری آبادی کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ بعدازاں کمشنر عامر کریم خاں نے ملتان شہر کے پہلے پروٹیکٹڈ یوٹرن کا دورہ کیا اور زیر تعمیر یو ٹرن جلد مکمل کرکے لائٹس، سائن بورڈز لگانے کا حکم بھی دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں