پاک جاپان تعلقات مستحکم کرنے کے خواہاں،فواد ہاشم

پاک جاپان تعلقات مستحکم کرنے کے خواہاں،فواد ہاشم

ملتان (لیڈی رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر آکاٹسو شوئیچی سے ملاقات کی۔۔

 اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فواد ہاشم ربانی نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا) کی جانب سے واسا ملتان کو اربوں روپے مالیت کی مشینری فراہم کرنے پر جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور تجارتی تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کی تہذیب اور ثقافت سے بھی جاپانی سفیر کو آگاہ کیا۔جاپانی سفیر نے پاکستان اور جاپان کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں