فلسطین پر اسرائیلی مظالم کیخلاف 26اپریل کو ہڑتال کرینگے ، خواجہ عبید
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلا ف شٹرڈاؤ ن ہڑتال 26اپریل کو ہو گی۔۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری تاجران خواجہ عبیدالرحمن نے صدر راجہ ابراہیم ،شیخ ارشد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے متفقہ فیصلہ کے مطابق تمام تاجر تنظمیں 26اپریل کواپنے فلسطینی اور غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم اوربربریت خلا ف پورے پاکستان کی طرح کہروڑپکا میں بھی ہڑتال کی صورت میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔