طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت ناقابل برداشت،شہباز حسین

طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت ناقابل برداشت،شہباز حسین

ملتان (لیڈی رپورٹر)جنوبی پنجاب کے کسی بھی مکین کو طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔۔

، شدید گرم موسم میں پولیو ورکرز کا جذبہ قابل تحسین ہے ۔ یہ باتیں سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ضلع بہاولپور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان اور ہیلتھ کلینک کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے تمام ہیلتھ افسروں کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو بروقت موثر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ دورہ کے دوران سپیشل سیکرٹری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان اور ہیلتھ کلینک 24 BCمیں طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بہاولپور ٹال پلازہ، الفرید گیٹ اور دیگر پبلک مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی اور کارکردگی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے ہیلتھ کلینک میں صفائی کے بہترین انتظامات اور موثر سروس ڈیلیوری پر تمام عملہ کو شاباش دی اور انہیں جلدتعریفی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کلینکل لیبارٹری، ڈائیلاسز یونٹ اور مختلف وارڈز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں