1ارب98کروڑ لاگت کا اپ گریڈنگ سیوریج اینڈ ڈرینج سروسز سسٹم فعال
ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب اور جائیکا کی ہم آہنگ کاوشوں کی بدولت واسا ملتان سہولیات کے انقلاب کی جانب گامزن، جدید مشینری و فنی مدد نے واسا کے انفراسٹرکچر میں نئی روح پھونک دی ۔۔
،واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام دی پراجیکٹ فار اپگریڈنگ سیوریج اینڈ ڈرینج سروسز ان ملتان کے حوالے سے پروقار ہینڈنگ اوور تقریب منعقد ہوئی جس میں جاپانی سفیر مسٹر شوئی چی آ کامٹسو ،جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی پاکستان کے نمائندہ ناواکی میاٹا نے خصوصی طور پر شرکت کی کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے تقریب میں آمد کے موقع پر تمام مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیوریج اینڈ ڈرینج سسٹم کی اپ گریڈنگ کا منصوبہ اولیاء کرام کے شہر میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے پراجیکٹ کی کل لاگت ایک ارب 98کروڑ روپے ہے اس منصوبے سے ملتان شہر کی 25لاکھ آبادی مستفید ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے شاندار ویژن کی بدولت واسا ملتان کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لئے ہم نے آج جو سنگ میل حاصل کر لیا ہے اس کی واسا ملتان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور دوست ملک جاپان کے بے حد مشکور ہیں کہ ملک بھر میں واسا ملتان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی جدید مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں کی میکانائزڈ ڈی سیلٹنگ کروائی جا رہی ہے اور اس جدید انداز میں صفائی اور کیمروں بدولت سیوریج لائنوں کی مکمل طور پر واشنگ کی جا رہی ہے اور اب تک ملتان شہر میں 30 کلومیٹر سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اس موقع پر جاپانی سفیر مسٹر شوئی چی اکامٹسو نے دونوں ملکوں کے تعاون کی اہمیت اور جائیکا کے تعاون سے واسا ملتان کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر اظہار مسرت کیا۔