موٹرسائیکل سوار سے ایک کروڑ کی چرس برآمد

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کی موٹروے ایم فائیو ریسٹ ایریا میں بڑی کارروائی’ مشتبہ موٹرسائیکل سوار سے۔۔
ایک کروڑسے زائد مالیت کی 34کلو8سوگرام چرس برآمد’ ملزم گرفتار ،گذشتہ روز پولیس نے ملنے والی خفیہ نشاندہی پر موٹروے ایم فائیو ریسٹ ایریا اعظم پور میں مشکوک موٹرسائیکل سوار کوروک کر جامع تلاشی کی جس کے قبضہ سے 29پیکٹ میں ایک کروڑ سے زائدمالیت کی 34کلو8سوگرام چرس برآمد کرکے کشمور سندھ کے رہائشی ملزم ابراہیم پٹھان کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔