ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل موبائل فون،نقدی چھین کر فرار

ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل  موبائل فون،نقدی چھین کر فرار

سکندرآباد(نامہ نگار)راجہ رام میں ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل ،قیمتی موبائل اورنقدی لے اڑے ۔۔

تفصیل کے مطابق راجہ رام کا رہائشی عابد رسول موٹرسائیکل پر کوٹلی نجابت کی طرف جارہاتھا کہ کہ ہیر ا موڑ کے قریب تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا ،ڈاکو عابد رسول سے موٹرسائیکل ،قیمتی موبائل فون اورتیس ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ راجہ رام پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ،ڈکیتی کی واردات سے علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ۔اہل علاقہ نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ راجہ رام میں ڈکیتیوں کی واراتوں کو کنٹرول کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں