بھارت دھمکیاں دینے سے پہلے ماضی کو یاد کرے ،مظہر رخسار

بھارت دھمکیاں دینے سے پہلے  ماضی کو یاد کرے ،مظہر رخسار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے ۔۔

کہاکہ بھارت کو دھمکیاں لگانے سے پہلے ماضی کو دیکھ لینا چاہیے پاکستان نے اس کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اگر اب بھی بھارت نے کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو پاکستان کی طرف سے اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا بھارت کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے دانت کٹھے تھے اور اگر اب بھی بھارت نے کسی قسم کی پہل کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کا ہر بچہ ہر نوجوان اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ملکر اس کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں