56 ٹیموں نے بھکاریوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ضلع مظفرگڑھ میں بھیک مانگنے کی لعنت کے خاتمے کے لیے ضلعی رابطہ کمیٹی کی۔۔
ہدایت پر 56 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے بھکاریوں کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی جگہوں پر بھیک مانگنے کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شہریوں کی روزمرہ کی زندگی میں خلل نہ پڑے اور شہر کی سٹریٹ کرائمز میں کمی لائی جا سکے ۔اس مہم کے دوران 7 بھکاری گرفتار کیے گئے ہیں اور ان میں سے 3 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے ۔ انتظامیہ نے ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے تاکہ بھیک مانگنے کی روک تھام کی جا سکے اور عوام کو ان مسائل سے نجات دلائی جا سکے ۔ضلع مظفرگڑھ میں بھیک مانگنے کی لعنت کے خاتمے کے لیے ضلعی رابطہ کمیٹی نے سخت اقدامات جاری رکھے ہیں۔ یہ کارروائیاں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ معاشرتی مسائل کو حل کیا جا سکے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔