پی ٹی آئی کایوم تاسیس ،انصاف لائرز فورم کی تقریب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے 29 واں یوم تاسیس اورعمران خان رہا کرو مہم کے سلسلے میں انصاف لائرز فورم پاکستان کے ۔۔
زیر اہتمام تقریب کیک کاٹا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آئی ایل ایف پاکستان و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی بابر دوگل ایڈووکیٹ ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ ایڈووکیٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار روم وہاڑی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار وہاڑی عمر فاروق چوہدری ایڈووکیٹ ، عاطف چوہدری ایڈووکیٹ ، توفیق شاہ بخاری ایڈووکیٹ ، رانا محمد اکبر ایڈووکیٹ ، چوہدری حمزہ ایڈووکیٹ ، خاور حبیب ایڈووکیٹ ، وہاب بلوچ ایڈووکیٹ ، رانا ندیم اشرف ایڈووکیٹ سمیت وکلاء اور پی ٹی آئی رہنماوں نے شرکت کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم بابر دوگل ایڈووکیٹ نے کہا وزیر اعظم پاکستان ایک بے گناہ قیدی ہیں جسے رہا ہونا لازم ہوگیا ہے ملک میں جس طرح حالات ہورہے ہیں اگر یہ پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو کسی کی جرات نا ہوتی وہ پاکستان کی سرزمین بارے ایک لفظ بھی بولتے ہمیں بتایا جائے کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔ عمران خان کو اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 29 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتا ہوں جس طرح فسطائیت ظلم جبر کی جو لہر کی زرد میں پی ٹی آئی کے کارکنان رہنما ہیں ہم ان کے لیے دعاگو ہیں فارم 47 کی پیدوار نے جس طرح ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے اس کی پر زور مزمت کرتے ہیں ہم عمران خان کے ساتھ ہیں بہت جلد اس ملک میں استحکام ہوگا۔ اس موقع پر یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا اور عمران خان قیدی نمبر 804 کے نعرے لگائے گئے ۔