بھارتی آبی جارحیت کیخلاف مرکزی مسلم لیگ کا احتجاجی مظاہرہ

بھارتی آبی جارحیت کیخلاف مرکزی مسلم لیگ کا احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)8بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی کے خلاف وہاڑی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔

 اور ریلی نکالی گئی، قیادت صدر جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی نے کی۔تفصیل کے مطابق وہاڑی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی مظاہرے اور ریلی کی قیادت جنوبی پنجاب کے صدر حافظ عمران لیاقت بھٹی نے کی۔مظاہرین نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے پاکستان کے پانی بند کرنے کی کوشش کی تو اس کی سانسیں بند کر دیں گے ۔حافظ عمران کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان دشمن کی درگت بنانے کے لیے تیار ہیں۔ضلعی جنرل سیکرٹری رانا شفیق کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا سبق یاد رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں. احتجاجی مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں