شادی شدہ خاتون اور لڑکی اغوا کرلی گئی، مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد ودیگر نامعلوم کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔
سیتل ماڑی پولیس کو نسیم مائی نے بتایا کہ ملزم ملک غفور اور ابراہیم نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری بیٹی کو اغوا کرکے کیری ڈبہ میں بٹھاکر فرار ہوگئے جبکہ قطب پور پولیس کو محمد شہباز نے بتایا کہ ملزم اسماعیل اور تنویر میری بیوی کو اغوا کرکے لے گئے ۔