تجاوزات کیخلاف آپریشن ناجائز تعمیرات مسمار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ،تجاوزات کیخلاف آپریشن، ناجائز تعمیرات مسمارکردی گئیں۔۔
اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید نے میونسپل کمیٹی کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے ایوب روڈ،ٹی ایم اے چوک، اکبر بازار اور جنت روڈ کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔