مستحق مسیحی برادری میں کرسمس چیکس تقسیم

مستحق مسیحی برادری میں  کرسمس چیکس تقسیم

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)وہاڑی میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے اپنے آفس میں مستحق مسیحی مرد و خواتین میں کرسمس گرانٹ کے۔۔

 40چیکس تقسیم کئے جس پر مسیحی برداری نے کرسمس چیکس ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔اسسٹنٹ کمشنروہاڑی غزالہ کنول نے کہا کہ حکومت پنجاب مسیحی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، مستحق مسیحی افراد کو 15ہزار روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد دی گئی ہے ، میرٹ اور شفافیت کو مد نظر رکھا گیا۔اس موقع پر ماسٹر ریاض مسیح، ضلعی کوآرڈینٹر مینارٹی اور مسیحی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں