بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 22لاکھ روپے ہتھیا لئے

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 22لاکھ روپے ہتھیا لئے

وہاڑی،بورے والا (نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)ضلع وہاڑی میں انسانی سمگلنگ کے کاروبار میں ملوث ٹھگ ایجنٹوں نے ڈیرے جما لئے ۔۔

،دو ایجنٹوں نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 22لاکھ روپے ہتھیا لئے ،فہد اور عبد الرافع نے خا تون اور اس کی بیٹی کو ملا ئشیاء بھجوانے کا جھانسہ دیا۔ فہد اور عبد الرافع سکنہ گلشن نور نے سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی خا تون( ل) اور اس کی بیٹی کو ملا ئشیاء بھجوانے کا جھانسہ دے کر مختلف اوقات میں 22لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی اور دونوں خواتین کا ویزہ نہ لگوایا اور رقم واپس کر نے سے بھی انکاری ہو گئے جس پر متاثرہ خا تون کے بھائی نے تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دے دی ،پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد کارروائی شروع کردی ہے ۔اسی طرح کا ایک دفتر مقامی خا تون نے وہاڑی بازار میں قائم کر رکھا ہے جہاں پر ایک نوجوان سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر دھوکا دہی کی شکایت سامنے آ ئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں