محکمہ ہیلتھ کے زیراہتمام ورلڈ ایمیونائزیشن ویک کا آغاز

محکمہ ہیلتھ کے زیراہتمام ورلڈ ایمیونائزیشن ویک کا آغاز

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محکمہ ہیلتھ کے زیراہتمام ورلڈ ایمیونائزیشن ویک کا آغاز۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرسلمیٰ سلیمان نے۔۔

 ڈی ایچ ڈی سی میں ایمیونائزیشن ویک کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال 24سے 30اپریل تک ایمیونائئزیشن ویک منایا جاتا ہے ،ویک منانے کامقصد لوگوں میں ایمیونائزیشن(ویکسینیشن)کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ،ویکسین کا ایک ٹیکہ صحتمند مستقبل کی ضمانت ہے ،ویکسینیٹرز صدقہ جاریہ اور قومی جذبہ سے فرائض انجام دیں۔ڈی جی ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے کہا کہا کہ ویکسینیشن عمل کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں،ہم اپنے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے ہر سطح پر ویکسینیشن کو یقینی بنائیں گے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی ہیلتھ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ویکسینیٹرز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں