اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا،کہروڑ پکا میں بھی ریلی

اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ  کیا جائے گا،کہروڑ پکا میں بھی ریلی

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )کہروڑ پکا میں بھی اسرائیل کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ،تاجروں،مذہبی جماعتوں کی جانب سے یک جہتی ریلی نکالی گئی ۔۔

،اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا عزم۔ تفصیل کے مطابق کہروڑ پکا میں غزہ و فلسطین میں اسرائیلی بربریت مظالم دھونس غنڈہ گردی کے خلاف انجمن تاجران اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور ایک ریلی بھی نکالی گئی چوک بخاری میں اسرائیلی انسانیت سوز پالیسی کے خلاف تقاریر کی گئی نعرے بازی کی گئی ۔اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات بنانے والی فیکٹریز کو بھی فوری بند کیا جائے ،ریلی میں شرکا نے بینزر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں