چوری ،ڈکیتی کے واقعات،شہریوں سے لاکھوں چھن گئے

چوری ،ڈکیتی کے واقعات،شہریوں سے لاکھوں چھن گئے

ملتان(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ چہلیک کے ۔۔

علاقے میں جنید سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں زعفران سے دو ڈاکو 42ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں غلام فاروق سے دو مسلح ملزم 15ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے ، عابد سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا گیا ،محمد ارشد سے دو ڈاکو ئوں نے نقدی و موٹرسائیکل چھین لی ،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں شبیر سے دو نامعلوم ملزموں نے اسلحہ کی نوک پر 90ہزار و موبائل لوٹ لیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں رانا اللہ رکھا سے نامعلوم ملزموں نے موبائل چھین لیا جبکہ اجمل ، سجاد حسین ، عبدالباسط ، وسیم ، محمد نعیم ، خرم شہزاد ، محمد عمر ، ناصر علی خان ، تنزیلہ قیصر ،مختار احمد ، فہد خالق ،غلام رسول ، دانیال حنیف ،محمد علی ، منیب احمد ، صفیہ ریاض ، اظہر ایوب ،ندیم ، اشفاق ، سلطان محمود ، اویس ناصر ، خلیل ،عثمان ، رضوان ، علی ، قیصر اور شاہ نواز کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں