تحفظ والدین ایکٹ کی خلاف ورزی ،3ناخلف بیٹوں پر مقدمہ

تحفظ والدین ایکٹ کی خلاف  ورزی ،3ناخلف بیٹوں پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے والدین تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

صدر شجاع آباد پولیس کو حسینہ مائی نے بتایا کہ میرے بیٹوں سلیم ،نعیم اور شاکر نے بوڑھے والدین کو گھر سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں