ڈی سی وہاڑی کا پولیو مہم مکمل ہونے پر کارکردگی کا جائزہ

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ،نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کا انسدادپولیو مہم مکمل ہونے کے ۔۔
بعد کارکردگی کا جائزہ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع وہاڑی میں 6لاکھ 41ہزار 220بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا انسداد پولیو مہم کے دوران6لاکھ 45ہزار156 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جو کہ اہداف سے بڑھ کر 101فیصد ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ محکموں، ڈبلیو ایچ او ز کے نمائندوں اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔