ضلعی انتظامیہ کا گڈ گورننس کیلئے موثر ریکارڈ مینجمنٹ کا فیصلہ

ملتان( وقائع نگار خصوصی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گڈ گورننس کیلئے موثر ریکارڈ مینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔۔
اس سلسلے میں ممبر بورڈ آف ریونیو آئی ٹی امجد شعیب ترین نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ریکارڈ مینجمنٹ اور برانچز کی کارکردگی پر بریفنگ دی قبل ازیں ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف برانچز کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔ممبر بورڈ آف ریونیو امجد شعیب ترین نے ریکارڈ کو آن لائن کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کی حفاظت کیلئے برانچز سربراہان کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔