مظفرگڑھ، اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کا جائزہ

مظفرگڑھ، اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کا جائزہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا کا ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے ڈیرہ غازیخاں ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ڈائیوو کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔۔

،چند مقامات صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت ،شہریوں سے ستھرا پنجاب پروگرام میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مظفرگڑھ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی جاری ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ نے ڈائیو اور ڈیرہ غازیخاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں ڈسڑکٹ منیجر شہروز کھوسہ ڈپٹی منیجر حنان گوہانگ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے محلہ بخاری والا، راولے والا،چور شاہ دربار،گنیش واہ،تلیری،اندرون شہر و دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،شہر میں صفائی کے بہتر انتظامات پائے گئے جبکہ چند مقامات پر صفائی کے معاملات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ستھرا پنجاب پروگرام کی نگرانی کررہی ہے ،صفائی ستھرائی کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے ، شہری اس پروگرام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور مختص شدہ مقامات پر گندگی ڈالیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں