ڈی سی مظفرگڑھ کی جتوئی کے نمبرداران کیساتھ اہم میٹنگ

ڈی سی مظفرگڑھ کی جتوئی کے نمبرداران کیساتھ اہم میٹنگ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃالعین میمن نے تحصیل جتوئی کے نمبرداران کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔۔

میٹنگ میں نمبرداران کے مسائل، سرکاری امور میں ان کے کردار اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے نمبرداران پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں حکومتی پالیسیوں کے نفاذ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں اور عوامی سہولت کے منصوبوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائیں، نمبردار حکومت اور عوام کے درمیان ایک اہم رابطہ ہیں، ان کا فعال ہونا نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے نمبرداروں کے جائز مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ افسروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں