بھائی کے قاتل گرفتار،انصاف فراہم کیا جائے ، سلیم بلوچ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)تھانہ قریشی کے مدعی مقدمہ محمد سلیم بلوچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ،ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے۔۔۔
کہ میرے حقیقی بھائی محمد کلیم کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دلاکر ورثائکو انصاف فراہم کیا جائے ۔مدعی مقدمہ محمد سلیم نے مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر پولیس ریاض حسین گرمانی نے میرے بھائی محمد کلیم پر کلاشنکوف سے سیدھے فائر کر کے قتل کرنے والے ایک ملزم مجاہد حسین کو تھانے میں سرکاری مہمان بنایا ہوا ہے جبکہ دیگر ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ،انہوں نے بتایا کہ تھانیدار ریاض حسین گرمانی نے ہمارے مقدمہ کے چشم دید گواہان کو بھی کئی روز تک تھانے میں بٹھائے رکھا اور بعد میں 107/151کے تحت گرفتاری ڈالی جس میں ضمانت ہونے کے بعد گواہان مقدمہ کو اسلامک لا کے ایک پرانے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر دیا، جھوٹے مقدمہ میں ملوث افراد میں سے ہمارے مقدمے کا ایک گواہ محمد ندیم ولد محمد سلیم اسلامک لا کے جھوٹے مقدمہ کے مبینہ وقت وقوعہ پر ملک میں ہی موجود نہیں تھابلکہ وہ دبئی میں تھا جس کے پاسپورٹ اور ہوائی جہاز کی ٹکٹوں سے بھی بے گناہی ثابت ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ تفتیشی افسر ہمیں قتل کے اپنے مقدمہ کی پیروی سے روکنے کیلئے غیر قانونی اقداما ت کر رہا ہے۔