مودی سرکار بے بنیاد الزام تراشی بند کرے ، شفیق احمد انصاری
گگو منڈی(نامہ نگار)پہلگام واقعہ بھارتی فورسز اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مودی سرکار پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی بند کرے۔۔۔۔
اگر جارحیت کی تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا ،آرمی چیف کے دلیرانہ موقف اپنانے پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ضیاء میموریل فاؤنڈیشن پاکستان شفیق احمد انصاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی الزام تراشی کی پُر زور مذمت کرتے ہیں بھارت کسی بھول میں نہ رہے ،اگر اس نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحانہ اقدام کیا تو پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف دلیرانہ موقف اپنا کر پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں ۔بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈہ اور الزام تراشی کے نتیجہ میں پوری پاکستانی قوم متحد ہو چکی ہے اوربلا تفریق ملکی دفاع کے لیے قربانی کا پختہ عزم کیے ہوئے ہے ۔