کوٹ ادو انتظامیہ نے ہر طقبہ کو پریشان کررکھا، آصف دستی

کوٹ ادو انتظامیہ نے ہر طقبہ کو پریشان کررکھا، آصف دستی

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پیپلزپارٹی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے صدر،سابق ٹکٹ ہولڈروامیدوار قومی اسمبلی سردار میر آصف خان دستی نے کوٹ ادو پریس کلب کے الیکشن مین منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پیپلز سیکرٹریٹ میں عشائیہ دیا۔میرآصف حان دستی نے کہا کہ۔۔۔

ضلعی انتظامیہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ضرور کرے مگر کسی کی ملکتی پراپرٹی کو بغیر معاوضہ ادا کیے گرانے کی جرأت نہ کرے ، منتخب نمائندے عوام کے ووٹ لوٹ کر بھاگ گئے ہیں، انہیں کسی کے دکھ تکلیف کی کوئی پروا نہیں،ضلع کوٹ ادو کو لا وارث سمجھ کر انتظامیہ نے ہر طبقہ کے لوگوں کو پریشان کیا ہوا ہے ،ہرمحکمہ کرپشن کا گڑھ بناہواہے ،ستھرا پنجاب کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ھے جبکہ اندرون محلوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جس علاقہ میں جائیں نالیاں بند ہیں،گند کے ڈھیر لگے ہوئیہیں،ستھرا پنجاب کے نام پر ضلع کوٹ ادو فلتھ ڈپو بناہواہے ،میرآصف خان دستی نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، غریب آدمی کا جینا محال ہے ،اس حکومت نے ہرطبقہ فکر کیلئے زندگی مشکل ترین بنا دی ہے ،سرکاری ملازمین کی پنشن پر ڈکیتی کی کوشش کی جاری ہے جسکی وجہ سے ملازم پیشہ ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں، حکومتوں کا کام روزگار دینا ہوتا ہے جبکہ پنجاب حکومت روزگار چھینے کی پالیسی پر کاربند ہے ۔ منتخب نمائندے الیکشن کے بعد عوام کو بے حال چھوڑ کر روپوش ہوچکے ہیں،دن دیہاڑے چوریاں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں،حکومتی پارٹی کے ہارے ہوے لوگ عوام سے ووٹ نہ دینے کا انتقام لے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں