مسافروں کے روپ 3ڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا

مسافروں کے روپ 3ڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا

بوریوالا(سٹی رپورٹر )مسافروں کے روپ 3ڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا،گاڑی چھین کر فرار ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق ساجد محمود سکنہ 421 ای بی حال مقیم 435 ای بی بورے والا جو اپنی ذاتی گاڑی کو بطور ٹیکسی چلا کر روزگار کماتا تھا ،مسافروں کے روپ میں تین ڈاکوؤں نے گاڑی کرایہ پر بک کرائی اور راستے میں فائرنگ کر کے اسے قتل کرنے کے بعد لاش کو نواحی گاؤں 515 ای بی پل نہر کے قریب پھینک دیا اور مقتول کی گاڑی،موبائل،نقدی اور ضروری دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔شہریوں کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے لاش کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر نے مقتول کے بھتیجے و داماد رضوان فاروق کی مدعیت میں درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں