ڈکیتی ،چوری ، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ڈکیتی، رابری، موبائل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب نادری شاہ گینگ کے 01 ممبر کو گرفتار کر کے 10 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان۔۔۔
جس میں 09 موٹر سائیکل، 02 موبائل فونز شامل ہیں برآمد کرنے کے بعد 09 مقدمات ٹریس کر لیے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر جلالپور نے موٹر سائیکل اور موبائل چور گینگ کے 01 ممبر جس میں ذیشان حیدر عرف شانے شاہ کو گرفتار کیا پولیس نے کارروائی کے دوران 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 09 موٹر سائیکل، 02 موبائل فونز شامل ہیں برآمد کر لئے ۔ پولیس نے برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا ۔