خانیوال اورنواح میں آوارہ کتوں کی بہتات ، مکین پریشان
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال اور گردونواح علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات سے علاقہ مکین پریشان، نمازیوں کی مساجد میں جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا۔
تفصیل کے مطابق خانیوال شہر اور گردونواح علاقوں میں آوارہ کتوں نے گلیوں اور محلوں میں ڈیرے جمالئے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں ،نماز عشاء اور نماز فجر کے اوقات میں جب نمازی نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد میں جاتے ہیں تو راستوں میں آوارہ کتے بھونکنا شروع کردیتے ہیں اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،آوارہ کتوں کے خوف سے نمازیوں نے ان دونوں مقررہ اوقات میں مساجد میں جانا بھی چھوڑدیا ہے ۔اہالیان علاقہ سلیم، ملک شاہد، شہزاد، محمدخضر حیات ودیگر نے ڈی سی خانیوال آوارہ کتوں کو فوری تلف کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔