موٹر سائیکلوں میں تصادم ، شیر خوار بچہ سڑک پر جاگرا اور محفوظ رہا
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکلوں کے خطر ناک تصادم میں شیر خوار بچہ سڑک پر جاگرا اور محفوظ رہا ۔
پٹرولنگ پولیس چک نمبر 62ڈبلیو بی کے اہلکار محمد فرید وصلی نے معجزانہ طور پرمحفوظ رہ جانے والے بچے کو کسی ممکنہ اندرونی چوٹ سے بچانے کے لیے فوری ہسپتال پہنچا کر طبی امداد دلائی ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ سچ ثابت ہوگیا کہ معصوم بچوں کی حفاظت آسمانی فرشتے رب کریم کے حکم پرکرتے ہیں۔