کامیاب ہڑتا ل پر انجمن تاجران وہاڑی کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام

کامیاب ہڑتا ل پر انجمن تاجران  وہاڑی کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل اور انجمن تاجران پاکستان کی کال پر وہاڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 26 اپریل کو ہونے والی کامیاب ہڑتال پر۔۔۔

 جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کی جانب سے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انجمن تاجران وہاڑی کے عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا، کامیاب ہڑتال پر ضلعی امیر جماعت اسلامی وہاڑی چوہدری طارق محمود،صدر انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی و دیگر تنظیموں کوشہریوں نے خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں