اوپی ایف سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

اوپی ایف سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ملتان (کرائم رپورٹر)اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف ) پبلک سکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گزشتہ روز ملتان میں کیا گیا۔۔۔

جس میں ڈی جی ایجوکیشن (اوپی ایف ) مسٹر مہیش کمار نے اسلام آباد سے خصوصی شرکت کی اس موقع پر ریجنل ہیڈ (او پی ایف ) میڈم زرقا یحیٰ اور سکول پرنسپل ریحانہ عالم ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن او پی ایف اسلام آباد محمد فیصل بھی موجود تھے ۔تقریب میں سال کے بہترین طلبا و طالبات دانش سلیم،ایشال فاطمہ ،محمد یحیی،سیدہ حلیمہ فاطمہ سرمد علی عابد قرار پائے جبکہ بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کرام مس مستبشرہ ،مس آمنہ ،مس اقصیٰ ،مس رخسانہ،مس مصباح کلثوم ،مس صغراں ،قرار پائے جبکہ سال کے بہترین ڈسپلن کا انعام قاری عبد الماجد اور مس عذرا کو دیا گیا ۔تقریب سال کے بہترین طلبا و طالبات ،اساتذہ کرام کو ڈی جی مہیش کمار نے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں اس موقع پر مہیش کمار کا کہنا تھا کہ او پی ایف پبلک سکول کی سالانہ کارکردگی شاندار رہی امید کرتا ہو کہ سٹاف آئندہ بھی محنت اور لگن سے کام کرے گا جبکہ بہترین کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمنائیں ہیں ۔اس موقع پر ریجنل ہیڈ زرقا یحیی کا کہنا تھا کہ او پی ایف پبلک سکول طلبا و طالبات کے بہترین مستقبل کے لئے ہمہ تن گوش ہے تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا یہی وجہ ہے کہ یہاں کے طلبا و طالبات معاشرے میں اپنا مقام بنارہے ہیں جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل ریحانہ عالم کا کہنا تھا کہ او پی ایف سکول تعلیمی معیار میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں