ڈویژنل سپورٹس آفیسر کا دورہ وہاڑی، سٹیڈیم میں صفائی کا جائزہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاء الرحمن خان کا دورہ وہاڑی ، سپورٹس کمپلیکس خورشید انور سٹیڈیم اور سپورٹس جمینریم میں صفائی اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا ۔
تفصیل کے مطاب تمام سپورٹس گراؤنڈزکوصاف ستھرا اور جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاء الرحمن خان نے مہم کا جائزہ لینے کے لیے وہاڑی کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں وہاڑی ،میلسی اوربورے والا میں بیک وقت شروع کی گئی ہے جس کا مقصد نہ صرف سپورٹس گراؤنڈز کو صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک رکھنا ہے بلکہ کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانا بھی ہے ،وزیر اعلیٰ کا ویژن ہے کہ نو جوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں اور سپورٹس انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے ،مہم کے دوران گراؤنڈ کی گھاس کی تراش خراش ،مچھر مارسپرے اور فومیلیشن ، واش رومز ، ڈریسنگ رومز و دیگر صفائی کے کاموں کو مکمل کیا جارہا ہے ۔