ریلوے پولیس قابضین کیخلاف متحرک ، پونے 2 کروڑ کی اراضی و گزار

ریلوے پولیس قابضین کیخلاف متحرک ، پونے 2 کروڑ کی اراضی و گزار

ملتان ،خانقاں شریف( خصوصی رپورٹر،نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایات پر ریلوے ملتان ڈویژن کا ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری۔۔۔

 ریلوے سٹیشن بکھا کے نزدیک 1 کروڑ 78 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کروا لی گئی تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ، سخت ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی سربراہی میں ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن نے سٹیشن ڈیرہ بکھا پر گزشتہ روز ناجائزقابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا ۔آپریشن میں رانا محمد صدیق DSP/B ریلوے پولیس ملتان ،محمد اسلم SI/SHO تھانہ ریلوے پولیس سمہ سٹہ، عثمان اعجاز IOW ریلوے شیخ واہن، مختیاراحمد PWI ریلوے بغداد و نفری ریلوے پولیس اور ریلوے ملازمین نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن 17 مرلہ کمرشل ریلوے اراضی مالیتی1کروڑ 78لاکھ50 ہزار روپے واگزار کرائی گئی ، اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ذوالفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ ریلوے زمین و واگزار کروائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے اراضی کے تحفظ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی ۔ قبضہ مافیا کیخلاف مقدمات درج کرا کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی ، مافیا کو آخری وارننگ دی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں