فوڈ اتھارٹی کا آپریشن ، درجنوں پوائنٹس سیل ، جرمانے
ملتان ،ڈیرہ غازی خان (لیڈی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کارروائیاں۔۔۔
ایکسپائری مشروبات، ناقص خوراک کی تیاری پر سویٹس اینڈ بیکرز، ہوٹلوں، کریانہ سٹورز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے ، 75 کلو ایکسپائری اشیاء، 40 لٹر ایکسپائری کولڈ ڈرنکس، 13 کلو ممنوعہ اجزاء، 30 لٹر رینسڈ آئل تلف۔ تفصیلات کے مطابق بہار مارکیٹ شاہ رکن عالم میں سویٹس اینڈ بیکرز کو خوراک کی تیاری میں ایکسپائری چاکلیٹ سیرپ کا استعمال کرنے پر 25 ہزار، خانیوال روڈ پر ہوٹل کو کھانوں میں کھلے مصالحہ جات اور رنگ کے استعمال پر 40 ہزار، ایم ڈی اے کو آپریٹو سوسائٹی میں ناشتہ پوائنٹ کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے ، فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے پر 15 ہزار، سمیجہ آباد 40 فٹی مین بازار میں بیکری کو رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 25 ہزار جبکہ بستی باغ والا موضع سمورانہ میں کچا پاپڑ فیکٹری کو صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح ملتان کرکٹ سٹیڈیم کے قریب سنیکس یونٹ کو چائنہ نمک اور نان لیبل آئل کے استعمال پر 50 ہزار روپے ، باغ حسین چوک اور حسین آباد خانیوال روڈ پر 2 ملک شاپس کو دودھ میں فیٹ کم ہونے پر 25، 25 ہزار روپے جبکہ ایم پی ایس لنک نگانہ چوک پر ہوٹل کو ایکسپائری برگر بن اور رینسڈ آئل کے استعمال پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ وہاڑی میں ڈی بلاک وہاڑی بازار بوریوالا میں آئس کریم پروڈکشن یونٹ کو ایکسپائری کلر اور سٹارچ کی ملاوٹ کرنے پر 20 ہزار، دوکوٹہ میلسی میں پیزا پوائنٹ کو رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 10 ہزار، شیخ کاٹن کالونی عبداللہ ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ کو کھانوں کی تیاری کیلئے ایکسپائرڈ بریڈ کے استعمال، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈیرہ غازیخان میں گٹکا فروشوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،فوڈ سیفٹی ٹیم کا چوک سرور شہید مظفرگڑھ میں پان شاپ پر چھاپہ،2000 ساشے سے زائد گٹکا تلف،قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔