خواجہ سرا کے اغواکی کوشش اور تشدد میں ملوث 3ملزم گرفتار

خواجہ سرا کے اغواکی کوشش اور  تشدد میں ملوث 3ملزم گرفتار

وہاڑی ( خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )دانیوال پولیس نے خواجہ سرا کے اغواء کی کوشش اور تشدد میں ملوث 3ملزمان گرفتار کر لئے۔۔

ملزمان نے 23اپریل کو شہزادی عرف رمضان کو شارع عام پر تشددکیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اغوا کرنے کی کوشش کی متاثرہ شہزادی کے مطابق ملزمان رانا پھول اور رانا مون وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ دوستی نہ کرنے کے رنج میں یہ قدم اٹھایا وقوعہ کے بعد پولیس تھانہ دانیوال فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کیا۔ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہو کر روپوش ہو گئے تھے جس پر پولیس کی پروفیشنل ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 3ملزمان عاطف اور عمران اور طاہر جاوید کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس مختلف مقامات پر ریڈ کر رہی ہے جن کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں