تجاوزات کیخلاف آپریشن ، کئی دکانداروں کا سامان ضبط

تجاوزات کیخلاف آپریشن ، کئی دکانداروں کا سامان ضبط

میاں چنوں( تحصیل رپورٹر) تجاوزات کے خلاف آپریشن ،متعدد دکانداروں کا سامان ضبط، بھاری جرمانے کئے گئے ۔۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوںساجدہ رزاق کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن آفیسر رحمن لطیف کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی عملے نے مختلف بازاروں میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کیں،دکانوں کے باہر رکھا گیا غیر قانونی سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ کئی دکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ، اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے کاروبار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ان کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولت کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں