ایپکا اجلاس، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے رویہ کی مذمت

ایپکا اجلاس، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے رویہ کی مذمت

وہاڑی( خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک وہاڑی کی جانب سے عملہ سے مبینہ ناروا سلوک اور۔۔

ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا جس پر ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی کی صدارت میں ڈی سی آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی جانب سے ناروا سلوک کی مذمت کی کی گئی اس موقع پر جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض،چیف کوآرڈینیٹر رانا ناصر محمود،کوآرڈی نیٹر ایپکا رانا اکمل محمود ، سینئر نائب صدر شیخ محمد وسیم ، سینئر نائب صدر انوار حسین ورک ، چیئرمین مصالحتی کمیٹی علی حسنین ورک ، رانا تنویر احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، راؤ محمد رضوان انفارمیشن سیکرٹری ، حافظ ارباب لنگڑیال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،لائیو سٹاک محکمہ کے عملہ رانا تنویر ، راؤ جہانزیب ، محمد احمد یاسین ، میڈم اسما ندیم ، مبشر علی ، محمد ندیم ، شبیر احمد ، شہزاد مسیح ، چوہدری محمد سلیم اور باقی ممبران ایپکا بھی موجود تھے اجلاس آفیسر کی جانب سے ہتک آمیز رویہ اور عزت نفس مجروح کرنے پُر زور مذمت کی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین کی عزت نفس مجروح کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آفیسر کی جانب سے عملہ کیلئے ناروا رویہ کے خلاف آواز کو ہر سطح پر اٹھایا جائے گا۔ لائیو سٹاک عملہ نے کہا کہ آج تک کسی آفیسر نے ہمیں اس طرح بے عزت نہیں کیا ۔ ہم چھوٹے ملازمین ہی سہی مگر عزت نفس تو سب کی برابر ہوتی ۔ ہم کسی صورت اپنی بے عزتی اور گالی گلوچ اب برداشت نہیں کریں گے ۔ ہماری اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں سے اپیل کی کہ ڈاکٹر محسن کا ایڈیشنل چارج فی الفور واپس لیا جائے تا کہ سارے دفتر کا عملہ خوش اسلوبی اور سکون سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں